پروفیسر کیتھی مارٹن کی قیادت میں ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روایتی چینی طب میں استعمال ہونے والے ایک پودے کے مرکبات سے کس طرح کینسر اور جگر کی بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔
چینی اسکل کیپ Scutellaria baicalensis جسے چینی ادویات میں Huang-Qin کے نام سے جانا جاتا ہے روایتی طور پر بخار،
جگر اور پھیپھڑوں کی شکایات میں علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
لیباریٹری میں سابقہ تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ اس پودے کی جڑ میں کچھ مرکبات ہیں جن کے اندر صرف اینٹی وائرل اور oxidant مخالف خصوصیات ہی نہیں بلکہ ایسی صفات بھی ہیں کہ وہ صحتمند cells کو نقصان پہنچائے بغیر انسانی کینسر کو مار سکتے ہیں